مریخ پر گرد و غبار کا شدید طوفان‘ ناسا کے روبوٹس کو خطرہ
اتوار 22 جولائی 2007 11:58
(جاری ہے)
اگر شمسی توانائی میں ان طوفانوں کی وجہ سے آنے والے دونوں میں مزید کمی واقع ہوتی ہے تو یہ دونوں روبوٹس شمسی توانائی سے بجلی حاصل نہیں کر سکیں گے۔
ایسی صورت میں ان کے لیے کام کرتے رہنا ناممکن ہو جائے گا۔ان روبوٹس کو بچانے کے لیے ماہرین ان کے کاموں کو محدود کر رہے تک ان کی توانائی کو بچایا جا سکے۔ گرد کے یہ طوفان اس علاقے میں زیادہ شدید ہیں جس میں روبوٹ اپرچونٹی موجود ہے۔ اس جگہ فضا میں اس قدر گرد و غبار پایا جاتا ہے کہ اس کی وجہ سے نوے فیصد سورج کی روشنی رک گئی ہے۔ایک ماہ قبل گرد کا یہ طوفان اٹھنے سے پہلے اپرچونٹی شمسی توانائی سے سات سو واٹ فی گھنٹہ کے حساب سے بجلی پیدا کر رہا تھا جو کہ سو واٹ کے بلب کو سات گھنٹے تک روشن رکھنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔ جولائی کے سترہ تاریخ کو اپرچونٹی کے شمسی توانائی کے سیل صرف ایک سو اڑتالیس واٹ فی گھنٹہ کے حساب سے بجلی پیدا کر رہے تھے۔ بدھ کو اس میں مزید کمی واقع ہو گئی اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت صرف ایک سو اٹھائیس واٹ فی گھنٹہ رہ گئی۔2004ء میں مریخ کی سطح پر اترنے کے بعد سے ان دونوں روبوٹس کے ذریعے سرخ سیارے کے جغرافیائی حالات کے بارے میں بہت اہم معلومات اکھٹی کی گئی ہیں۔ ان روبوٹس کے ذریعے بھی یہ علم ہو سکا ہے کہ مریخ کی سطح پر پانی بھی موجود رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.