نواز شریف دبئی سے لندن روانہ ہو گئے

جمعہ 17 اگست 2007 22:47

دبئی (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17 اگست 2007) سابق وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر چار بجے امارات ایئر لائنز مکی پرواز سے واپس لندن روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

دبئی میں قیام کے دوران انہوں نے مختلف ذرائع ابلاغ کو انٹر ویوز دیئے اور جاوید ہاشمی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ جمعہ کو لندن روانگی کے وقت اسحاق ڈار، ممنون حسین، چوہدری الطاف اور افضل کھوکھر کے علاوہ دیگر رہنما انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :