فلسطینی اتھارٹی کو ایک ارب باسٹھ کروڑ ڈالر امداد کی ضرورت ہے، عالمی بینک

بدھ 19 ستمبر 2007 14:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔ 2007ء) عالمی بینک نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو ایک ارب 62کروڑ ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ورلڈ بینک نے یہ بات عالمی ڈونرز کے لئے اپنی رپورٹ میں کہی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کی حکومت کے لئے درکار امداد کا اندازہ سالانہ ایک ارب 62کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے تاکہ بجٹ کا بڑھتا ہوا خسارہ روکا جاسکے۔

ورلڈ بینک نے واضح کیا کہ داخلی وسائل سے ہونے والی آمدنی سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے کافی نہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو دی جانے والی بیرونی امداد کا 94فی صد حصہ تنخواہوں ، یوٹیلیٹیز اور دیگر سماجی اخراجات میں استعمال ہونے کے بعد ترقیاتی پروگراموں کے لئے بہت کم رقم رہ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :