کراچی بار ایسو سی ایشن کی جانب سے انتیس ستمبرکو سٹی کورٹ میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 22 ستمبر 2007 12:57

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22ستمبر2007) کراچی بار ایسو سی ایشن انتیس ستمبرکو سٹی کورٹ میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کیاہے۔۔یہ بات کراچی بارایسوسی ایشن کے صدر افتخار جاوید قاضی نے گفتگوکرتے ہوئے بتائی۔ ادھر سندھ بار کونسل نے صدرمشرف کی جانب سے آئین کے آرٹیکل چھ کی خلاف ورزی پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ازخو نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی بار ایسو سی ایشن کی جنرل باڈی سے خطاب کر تے ہو ئے بار کے جنر ل سیکریٹری نعیم قر یشی نے کہا کہ وکلا تحر یک کا اگلا مر حلہ بھی متحد ہو کر مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قو می مو منٹ نے وکلا کے خلاف اپنے رویے کی معافی مانگی ہے لیکن اس کی حقیقت پیر کو بارہ مئی کیس کی سماعت کے مو قع پر ہی سامنے آسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وکلا برادری راجہ ریاض اور عتیق قادری ایڈوو کیٹ کے قتل کی تفتیش سے مطمئن نہیں اور چیف سیکر یٹر ی کو مر حو مین کے ورثا کو بیس لاکھ کی امداد کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے

متعلقہ عنوان :