بینظیر بھٹو کی لاہورآمد ‘شاندار استقبال ‘گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کے باوجودسینکڑوں کارکن ایئر پور ٹ پہنچنے میں کامیاب ۔جمہوریت کیلئے جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرونگی‘پنجاب کے حکمران سیاسی یتیم ہیں جلد انکا خاتمہ ہو جائیگا‘ بینظیر بھٹو کی صحافیوں سے گفتگو۔ (اپ ڈیٹ 2)
اتوار 11 نومبر 2007 15:39
(جاری ہے)
بینظیر بھٹو کی لاہور ائیر پورٹ آمد کے موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی طرف سے بھی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
بینظیر بھٹو نے لاہور ایئر پورٹ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا کام صرف سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے فوجی عدالتوں میں عوام کے کوٹ مارشل سے حالات درست نہیں بلکہ خراب ہو جائینگے ۔ آج ہم نے اپنی فوج کو اپنے ہی علاقوں میں جنگ میں مصروف کر رکھا ہے ۔ فوج اتنے زیادہ کام نہیں کر سکتی اسے صرف اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران سیاسی یتیم ہیں جلد انکی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا۔ 13نومبرکو ہر حال میں لانگ مارچ ہو گا اور اگر سیاسی یتیموں نے ہمیں روکنے کی کوشش کی تو عوام کا سیلاب انہیں بہا کر لے جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور آمد پر خوش ہوں کیونکہ یہ پنجاب کا دل اور داتا کی نگری ہے ۔ جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھوں کی چاہے اس کیلئے مجھے اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑے ۔ انہو ں نے کہا کہ جنرل مشرف کے صرف وردی اتارنے سے جمہوریت نہیں آئے گی انہیں جمہوریت کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے جس کیلئے ہمارے مطالبات بھی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.