وہاڑی میں پولیس کا کریک ڈاؤن‘ لیبر ونگ وہاڑی کے صدر اور امیدوار صوبائی اسمبلی گرفتار

اتوار 25 نومبر 2007 15:31

ملتان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25 نومبر2007) چوک کمہاراں والا اور چوک بی سی جی ریلوے سٹیشن بس ویگن سٹینڈ اور ایئر پورٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات نواز کے استقبال کے لیے جانے والے ملتان کے قافلے مختلف راستوں سے لاہور کے لیے روانہ شرکاء نے قادر پور راں میں ناشتہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر رانا نور الحسن رانا محمود الحسن اور سیکرٹری اطلاعات عمران لیاقت انعام چانڈیو شریف رحمانی غلام شبیر رندھاوا عرفان حیدر انصاری طارق نعیم اللہ حاجی محمد بوٹا سعید انصاری حامد سنگھیڑا جاوید چھٹہ طارق محمود زاہد شعبہ خواتین کی صدر سلطانہ شاہین جنرل سکیرٹری شاہین شفیق افشین بٹ سابق صوبائی وزیر سعید احمد قریشی رانا اشتیاق احمد رانا محبوب عالم ملک عاشق علی شجرا ملک انور علی امتیاز گلزار چٹان نفیس احمد انصاری منیر لنگاہ بھی لاہورپہنچ گئے ہیں جوگزشتہ روز دوپہر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کاہوائی اڈے پر استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

دنیا پور سے لاہور جانے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف وہاڑی میں بھی پولیس کا کریک ڈاؤن لیبر ونگ وہاڑی کے صدر رانا محمد رمضان ایم پی اے کے امیدوار راؤ محمد وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صوبائی نائب صدر زاہد انور واہلہ پولیس کو جل دے کر دوسری گاڑی میں لاہور روانہ جبکہ پولیس نے جگہ جگہ زاہد واہلہ کی خالی گاڑی کو روک کر تلاشی لی مگر پولیس کو مایوسی کا سامنا رہا۔