القاعدہ کی ویڈیو میں9 عراقی پولیس افسروں کو ہلاک کرنیکا دعویٰ

اتوار 25 نومبر 2007 15:36

دبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار25 نومبر2007) القاعدہ کے ایک گروپ نے انٹرنیٹ پر ویڈیوجاری کی ہے جس میں9 عراقی پولیس افسروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ نقاب پوش مسلح افراد عراقی پولیس اہلکاروں کے سرمیں گولیاں مار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں خودساختہ تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف عراق کے بینر کے سامنے بیٹھے ایک شخص نے خود کو عراقی وزارت داخلہ کے کمانڈو کے طور پر متعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس محکمے سے منسلک تما م افرادخود کو اس سے الگ کر لیں ۔

ویڈیو میں باقی آٹھ افراد بھی جن کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے نے اسی طرح کا اعتراف کیا۔ویڈیو میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ نے دعویٰ کیا کہ ان پولیس افسروں کو صوبہ صلاح الدین میں حالیہ امریکی و عراقی فورسز کے حملے کے دوران اغواء کیا گیا تھا۔ویڈیو ٹیپ کے اصلی ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :