ٹی سی پی کا مقامی شوگر ملوں کو بحران سے نکالنے کیلئے ان سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ ‘ ٹینڈر جاری

بدھ 26 دسمبر 2007 13:31

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 26. دسمبر2007 )ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے مقامی شوگر ملوں کو بحران سے نکالنے اور انہیں مدد دینے کیلئے ان ملوں سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں جو یکم جنوری کو کھولے جائیں گے- ٹی سی پی کے ذرائع کے مطابق یہ اقدام اقتصادی تعاون کمیٹی کی ہدایات پر مقامی شوگر ملوں سے تعاون کے طور پر اٹھایا گیا ہے تاکہ انہیں مالیاتی بحران سے نکالا جا سکے- اس سے قبل ٹی سی پی مقامی شوگر ملوں سے دو لاکھ ٹن چینی خرید چکی ہے ذرائع کے مطابق ٹی سی پی یہ چینی مقامی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی سٹوروں کو جاری کرے گی تاکہ ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے-