مسلم لیگ ن انتخابات بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے سکتی ہے ، احسن اقبال

اتوار 30 دسمبر 2007 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2007ء) مسلم لیگ نواز کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کے بعد ان کی جماعت بھی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے سکتی ہے ۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ نواز انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز انتخابات میں حصہ لے سکتی ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کو بینظیر بھٹو کے انتقال کے بعد بھی انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی اعتراض نہیں تو مسلم نواز کی طرف سے انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی جواز نہیں۔

متعلقہ عنوان :