آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 7وکٹوں کے نقصان پر 376رنز بنا لئے

بدھ 2 جنوری 2008 12:46

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2008ء) اینڈریو سائمنڈ ز کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر تین سو چھہتر رنز بنائے اور اسکے سات کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

سڈنی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کپتان رکی پونٹنگ پچپن اور بریڈ ہوج اناسی رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔ اینڈریو سائمنڈز ایک سو سینتیس اور بریٹ لی اکتیس رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کی جانب سے آر پی سنگھ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔