میانوالی‘انتخابات ملتوی ہونے کے باعث سیاسی چہل پہل ختم ہو کر رہ گئی

اتوار 6 جنوری 2008 12:08

میانوالی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 06. جنوری2008 ) الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے سیاسی چہل پہل ختم کر دی تمام امیدواروں کی سیاسی مہم ٹوٹ گئی جلسے ‘ریلیاں بند ہو گئیں اشتہارات کی تشہری مہم کا زور ٹوٹ گیا امیدواروں کے ساتھ ان کے سپورٹران بھی ٹھنڈے ہوئے حلقے میں اب فروری کے مہینے میں سیاسی چہل پہل کا آغاز ہو گا- تفصیلات کے مطابق میانوالی کے قومی اسمبلی اور صوبائی حلقوں میں الیکشن مہم کا زور ٹوٹ گیا الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے حلقوں میں الیکشن مہم ٹھنڈی ہی نہیں بلکہ سیاسی چہل پہل کا مزا توڑ دیا اور اب الیکشن کے دن قریب آنے کے وقت حلقوں میں تمام امیدواروں کو مزید محنت کرنا پڑے گی اور دوبارہ سے باقاعدہ طور پر الیکشن مہم کا آغاز کرنا ہو گا الیکشن ملتوی ہونے سے سیاست میں بھی اہم تبدیلی اور سیاسی جوڑ توڑ ہو گا جس سے کئی امیدواروں کی پوزیشن بہتر ہو گی اور پرانے سیاسی کھلاڑیوں کو مزید وقت ملنے سے ان کی سیاسی پوزیشن بہتر ہونے کی امید کی جا رہی ہے-