کلثوم نواز حلف اٹھائے بغیر بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، الیکشن کمیشن

جمعرات 7 دسمبر 2017 17:41

کلثوم نواز حلف اٹھائے بغیر بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، الیکشن کمیشن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے بیماری کے باعث حلف نہیں اٹھایا لیکن وہ پھر بھی رکن قومی اسمبلی ہی رہیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 سے کامیابی حاصل کی ہے لیکن حلف نہیں اٹھایا اس لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خط کا جواب دے دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کلثوم نواز حلف نہ اٹھانے کے باوجود بھی رکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 65 کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کے لئے حلف ضروری ہوتا ہے تاہم رکن قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے کے حوالے سے آئین اور قانون میں کوئی ڈیڈ لائن موجود نہیں