سیاسی کارکنوں کو اپنا غلام سمجھنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں‘رانا شوکت حیات

اتوار 6 جنوری 2008 12:42

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 06. جنوری2008 ) حیات میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 12 سے آزاد امیدوار رانا شوکت حیات نے کہا ہے کہ عوام پانچ سال تک غائب رہنے والوں کو عبرتناک شکست دیں گے سیاسی کارکنوں کو اپنا غلام سمجھنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں راولپنڈی کی سیاست کوگالی گلوچ‘ تھانہ کچہری اور قبضہ گروپ کی سیاست سے پاک کر دیں گے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا-رانا شوکت حیات نے کہا کہ عوام کی سوچ اور مزاج بدل چکا ہے سیاسی پارٹیوں سے دلبرداشتہ عوام نے میرے حق میں فیصلہ دیدیا ہے کامیابی کا رسمی اعلان 18 فروری کو ہو گا اجلاس میں محمد علیم‘ ملک سہیل عطا اور ارشاد قریشی نے بھی خطاب کیا-