مسلم لیگ نواز پیپلز پارٹی میں ضم ہو چکی ہے ،چوہدری پرویز الٰہی

پیر 7 جنوری 2008 15:10

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2008ء) پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز پیپلز پارٹی میں ضم ہو چکی ہے اور عوام ووٹ ڈالتے وقت ترقیاتی کاموں کو مد نظر رکھیں۔

(جاری ہے)

رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور عوام اس تسلسل کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سندھ میں شر پسند عناصر نے پاکستان مسلم لیگ ق کے حامیوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا۔