ظفر اللہ جمالی کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے رابطے

بدھ 9 جنوری 2008 16:20

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 09. جنوری2008 ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے اہم رہنماء میر ظفراللہ خان جمالی 18 فروری کو ہونے والے انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن میں شامل ہونا چاہتے ہیں ایک انگریزی اخبار کے مطابق مسلم لیگ ن کے ذرائع نے میر ظفراللہ جمالی اور ن لیگ بلوچستان قیادت کے مابین رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ نواز میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اس حوالے سے منگل کو پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاہم ورکنگ کمیٹی نے اس معاملے کو میر ظفراللہ جمالی کی جانب سے واضح موقف اور پارٹی کی اعلی قیادت سے رابطوں تک موخر کر دیا مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق نے بھی سنٹرول ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے تبادلہ خیال کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ ابھی فی الحال میر ظفراللہ جمالی کی شمولیت کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک میر ظفراللہ جمالی اعلی قیادت سے اس بات کی خواہش نہیں کرتے اس وقت تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جائے گا-

متعلقہ عنوان :