یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
ایسا تاثر دیا گیا کہ نواز شریف وزیراعظم بننے کیلئے بے تاب تھے اس میٹنگ میں موجود تھا جس میں نواز شریف نے اعلان کیا کہ وزارت عظمیٰ شہباز شریف کو دے رہا ہوں،نجی ٹی وی سے گفتگو
فیصل علوی جمعہ 26 اپریل 2024 11:25
(جاری ہے)
سازش اس وقت ہوتی اگر نواز شریف اقتدار کیلئے بے چین اور تڑپ رہے ہوتے، پارٹی میں ان کے مقام اور مرتبے میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ لوگوں نے پاکستان کو نواز دیا تو فیصلے کس تو اسی نوازشریف نے کئے ہیں۔نواز شریف حکومت کو کابینہ، معیشت کی بحالی اور دیگراہم معاملات میں اپنی رائے دیتے رہتے ہیں او ر وزیراعظم شہباز شریف کو جب بھی نواز شریف سے مشورے کی ضرورت ہوتی تو وہ مشورہ لازمی کرتے ہیں اور نواز شریف سے اہم معاملات پر رہنمائی بھی لیتے ہیں۔
ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا وزیراعظم شہبازشریف کا بہت بڑاکارنامہ ہے اور ان کی بہتر سفارک کاری کی وجہ سے دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔گفتگو کے دوران ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کامزید کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ نے یہی تاثر لیا ہوگا کہ دو تہائی اکثریت ہوگی تو نوازشریف وزیراعظم بنیں گے، میں اس تاثر کی نفی نہیں کررہا۔ نوازشریف وزیراعظم کی کرسی پر نہیں تو کیا یہ (ن) لیگ یا نوازشریف کی حکومت نہیں؟ یہ (ن) لیگ کی حکومت ہے اور نوازشریف کی حکومت ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.