چوہدری برادران کا سیاسی انجام تاریخی ہوگا،انعام اللہ نیازی

جمعہ 25 جنوری 2008 16:34

میانوالی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 25. جنوری2008 ) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صوبائی سینئر نائب صدر اورمیانوالی کے حلقہ این اے 72 سے قومی اسمبلی کے نامزد امیدوارانعام اللہ نیازی نے کہا ہے کہ چوہدری برادران خود نہیں بول رہے ان کے پس منظرمیں کوئی اورقوت بولتی نظر آرہی ہے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قاتل لیگ کے سورماؤں کواپنی اہلیت قابلیت اور قیمت کااچھی طرح علم ہے ایسے کرداروں کاانجام تاریخی ہواکرتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الزامات تراشی کرنے والے گونگے بہرے چوہدری برادران کوبولنے کے لیے جس شخص نے حوصلہ دیا تھا وہ میاں محمدنواز شریف تھے انہوں نے کہاکہ چوہدری برادران کے علاوہ تمام مسلم لیگی جماعتوں سے الحاق ہوسکتا ہے اعجاز الحق اورشیخ رشید کو بھی مسلم لیگ ن میں قبول نہ کرنے کا میاں محمد نواز شریف کا فیصلہ مدبرانہ ہے کیونکہ ان لوگوں نے کرسی کی خاطر نہ صرف مسلم لیگ ن کی پیٹھ میں چھراگھونپنا بلکہ میر جعفر اورمیر صادق کے کردار کو بھی شرمندہ کیا الیکشن کسی صورت منصفانہ اورشفاف ہونا ممکن نہیں جبکہ موجودہ نگران سیٹ اپ قاتل لیگ کا تسلسل ہے۔