ڈیرہ اسماعیل خان میں کھلم کھلا ووٹوں کی خریدوفروخت جاری

جمعہ 25 جنوری 2008 16:35

ڈیرہ اسماعیل خان(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 25. جنوری2008 ئی) میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے اکثر امیدواروں نے الیکشن قوانین وضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں کھلم کھلا ووٹو ں کی خرید وفروخت جاری ہے اور مختلف تحصیلو ں میں گاؤں کے گاؤں اور شہری علاقے اپنی سڑکیں گلیاں بنانے اور بجلی کے نئے ٹرانسفارمرز کی ڈیمانڈ پوری کرنے کی شرط پر امیدواروں سے لاکھوں روپے بطور ضمانت رکھوا رہے ہیں جبکہ بعض برادریاں ووٹروں کو فروخت کررہی ہیں پیسوں کی اس دوڑ میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے امیدوار سخت پریشان ہیں نواب فیملی سے تعلق رکھنے والے حلقہ پی ایف 64 کے ایک امیدوار نے لوگوں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے اپنا پٹرول پمپ اور سرکلرروڈ پر قیمتی جائیداد پر مارکیٹ بنا کرفروخت کردیے جس کی مالیت کم از کم چار کروڑ روپے بیان ہوئی ہے الیکشن کمیشن نے تاحال ان بے ضابطگیوں کا نوٹس نہیں لیا۔