عوام ووٹ کی طاقت سے مفاد پرستوں کو مسترد کر دیں گے‘رانا شوکت حیات

اتوار 27 جنوری 2008 16:20

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27 جنوری2008 ) صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 12 سے آزاد امیدوار رانا شوکت حیات نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کی طاقت سے مفاد پرستوں کو مسترد کر دیں گے کیونکہ باشعور عوام اب کھرے کھوٹے کی پہچان کر چکے ہیں سیاسی پارٹیوں اور ان کے منتخب ممبران نے عوام کو مسائل‘پریشانیوں ‘بحرانوں‘تکالیف اور دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا-اس مرتبہ عوام ان سیاسی بہروپیوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور اپنا قیمتی ووٹ کسی سیاسی پارٹی کی بنیاد پر نہیں بلکہ ضمیر کی آواز پر کاسٹ کریں گے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 39 محلہ قطب الدین چٹیاں ہٹیاں اور یوسی 45 چمن زار کالونی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا -رانا شوکت حیات نے کہا کہ حلقہ پی پی 12 کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں جس کا باضابطہ اعلان 18 فروری کو ہو جائے گا-

متعلقہ عنوان :