ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے لاعلمی کے باعث 2002ء کے عام انتخابات میں8لاکھ51ہزار 383ووٹ مسترد

اتوار 27 جنوری 2008 17:25

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین27 جنوری2008 ) عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے متعلق شعور نہ ہونے کے باعث سال 2002ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ڈالے گئے آٹھ لاکھ 51ہزار383 ووٹ مستردہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی جنرل الیکشن 2002 کی رپورٹ کے مطابق رجسٹرڈ ووٹروں کی تعدادسات کروڑ 19لاکھ تیرہ ہزار آٹھ سو پچاس تھی جن میں قومی اسمبلی کی نشستوں میں صرف دو کروڑ99لاکھ72ہزار353ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے آٹھ لاکھ 51ہزار383ووٹ مسترد کیے گئے شہریوں نے اس صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتیں عام انتخابات سے قبل ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار سے آگاہی کیلئے خصوصی مہم چلائیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ووٹ صوبہ پنجاب میں مسترد کیے گئے جن کی تعداد پانچ لاکھ58ہزار217بنتی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں ایک لاکھ44ہزار تین سو ساٹھ  صوبہ سرحد 95ہزار217  بلوچستان میں45ہزار358  فاٹا چھ ہزار تین سو پچاس اوراسلام آباد میں ایک ہزار 881 ووٹ مسترد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :