منتخب ہو کر علاقے کی محرومیاں دورکردونگا ، طاہر شاہ

ہفتہ 2 فروری 2008 17:56

چنیوٹ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02 فروری2008 ) منتخب ہو کر علاقے کی محرومیاں دور کردونگا اور عوامی مسائل حل کروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑونگا ، ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 86 سے مسلم لیگ ق کے امیدوار سید محمد طاہر شاہ سابق ایم این اے نے ڈبلیو بلاک سٹیلائٹ ٹاؤن میں رانا ہاؤس پر نوید اقبال کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں کیا ، انہوں نے کہا کہ میرے خاندان نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور کرپشن اور بدعنوانی کا کوئی داغ نہیں لگنے دیا ، اس موقع پر نوید اقبال ہوٹل والے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد طاہر شاہ موزوں ترین شخصیت اور ان کی کامیابی عوام کیلئے سودمند ہوگی ، محمد یامین ، حاجی فضل عباس ، رانا کاشف محمود ، چوہدری مختار احمد اور چوہدری افضل نے محمد طاہر شاہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔