غنویٰ بھٹو بے نظیر کے چہلم میں شرکت کے لئے ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پہنچ گئیں ۔ ون ٹو ون ملاقات

جمعرات 7 فروری 2008 18:14

لاڑکانہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07 فروری2008 ) پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے بے نظیر کے چہلم کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے نئو ڈیرو ہاؤس جانے کی بجائے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز علی بھٹو کی جانب سے منعقدہ چہلم کی تقریب میں شرکت کو ترجیح دی اور وہ ممتاز علی بھٹو کی رہائش گاہ پہنچیں جہاں ممتاز علی بھٹو اور غنویٰ بھٹو میں ون ٹو ون ملاقات اور بات چیت بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر فیصلہ کی اگیا کہ تمام ناراض سیاسی شخصیات سے رابطہ کرکے انہیں اپنے ساتھ ملایا جائے تاکہ پارٹی کو منظم کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :