(ق) لیگ نے ملک کوبحرانوں سے دو چار کیا 18فروری ان کے لئے یوم احتساب ہے ، پیر صابر شاہ

ہفتہ 9 فروری 2008 13:15

غازی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09 فروری2008 ) پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ سرحد کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے دو چار کیا  آٹے  بجلی  چینی اور گیس کا بحران کر نے والوں کا عوام اٹھارہ فروری کو احتساب کریں گے حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت میرا مشن رہا ہے  حلقے میں اپنے دور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے ہیں بار بارپارٹیاں تبدیل نہیں کی ہیں  یونین کونسلوں قاضی پور  غازی  کنڈی کے مقام پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ق) کی حکومت ملک میں پیدا ہونے والے بحرانوں کی ذمہ دار ہے فرد واحد کے ساتھ مل کر ملک کو تباہی کے دہانے پر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جامعہ حفصہ میں بے گناہ طلباء و طالبات کا خون بہانے والوں عوام ہر گز ووٹ نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ کیا ہے اور آئندہ بھی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر فوم پر آواز بلند کرونگا عوامی مسائل حل کر نے کے لئے قربانی دی جائے گی انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ق) کے دور میں مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے غربت کا خاتمہ کر نے والے آج غریبوں کو ختم کر رہے ہیں مہنگائی کے ہاتھوں عوام کا جینا محال ہوگیا ہے ۔