حلقہ این اے 48 مجلس عمل کاہے ، کامیابی ہمارا مقدر ہوگی ،ڈاکٹر عابد رؤف

منگل 12 فروری 2008 18:05

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12 فروری2008 ) متحدہ مجلس عمل اسلام ف کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 48 اسلام آباد ڈاکٹر عابد رؤف اورکزئی نے کہا ہے کہ اقتدار نہیں عوامی خدمت میرا مشن ہے ہم جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ سیاست کا خاتمہ کر کے نظریاتی سیاست کو فروغ دینگے ، حلقہ این اے 48 مجلس عمل کاہے ، کامیابی ہمارا مقدر ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی الیون تھری میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹر عائد رؤف اورکزئی نے کہا ہے کہ میں عوامی خدمت کا مشن لے کر سیاسی میدان میں اترا ہوں ، اسلامی اصولوں کے مطابق معاشرے کی تشکیل ہمارا عزم ہے ، اقتدار وکرسی ہمیں عزیز نہیں بلکہ اقتدار وکرسی بھی حاصل کر کے ہم عوام کے خادم رہینگے ، انہوں نے مزید کہا کہ مجلس عمل نظریاتی جماعت ہے اور نظریاتی سیاست کو فروغ دے کر ہی ملک جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا گزشتہ ساٹھ سالوں سے چند خاندان ملک پر قابض رہے ، جس کی وجہ سے ایمر مزید امیر اور غریب مزید غریب ہو تا گیا اب وقت آگیا ہے کہ غریب اپنا حق چھین لے ، اس کیلئے ضروری ہے کہ اٹھارہ فروری کو کتاب پر مہر لگا کر غریب اپنا نمائندہ منتخب کریں ۔