ژوب سے آزاد امیدوار کا جے یو آئی نظریاتی گروپ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان

بدھ 13 فروری 2008 14:04

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین13 فروری2008 )ژوب سے حلقہ پی بی 18سے آزاد امیدوار نور داد خان شیرانی عبدالحق بشر دوست جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے انہوں نے یہ اعلان بدھ کی صبح کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سابقہ سینیٹر اور نظریاتی گروپ کے رہنما حافظ فضل محمد بڑیچ بھی موجود تھے دستبردار ہونے والے آزاد امیدوار نور داد خان نے کہا کہ میں جمعیت علمائے اسلام کے نظریاتی گروپ سے متاثر ہوکر ان کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہورہا ہوں لہذا میں اپنے تمام حلقے کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ 18فروری کو ہونے والے انتخابات میں عبدالحق بشر دوست کو ووٹ دیکر کامیاب کرائے انہوں نے کہا میں نے دستبرداری کا اعلان غیر مشروط طور پر کیا ہے ۔