غیر ملکی مبصرین کی سہولت کے لئے الیکشن انفارمیشن سیل قائم

جمعرات 14 فروری 2008 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2008ء) وزارت خارجہ میں عام انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے غیر ملکی مبصرین کی سہولت کیلئے الیکشن انفارمیشن سیل 16 فروری سے کام شروع کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ سیل انیس فروری تک کام کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل یورپ محمد نفیس ذکریا اس سیل کے نگراں ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :