مجلس عمل نے اقتدار میں آنے کے بعد ذاتی مفادات کے سوا کچھ نہیں کیا‘انو ر علی شاہ باچہ

جمعہ 15 فروری 2008 11:55

سوات(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15 فروری2008 )صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایف80مینگورہ سٹی کے جمعیت علمائے اسلام ع نامزدامیدوار سید انورعلی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل نے سابق دوور میں عوام سے اسلام کے نام پر ووٹ لیکر اقتدارمیں آنے کے بعد محض ذاتی مفادات کے سوا کچھ نہیں کیا مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم خالی اعلانات اور دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ جوکہتے ہیں اسے عملی شکل دینے کے قائل ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی ہماری ذمہ داری اور اسلامی نظام کانفاذ ہمارا بنیادی مقصد ہے جس پر ہم کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اٹھارہ فروری کا دن انتہائی اہمیت کا دن ہے اور عوام کو چاہیے کہ وہ اس دن سوچ سمجھ کر اپنے رائے دہی کا استعمال کریں ۔