اقتدار میں آکر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دلائیں گے‘سردار عاطف سنجرانی

جمعہ 15 فروری 2008 15:23

دالبندین (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین15 فروری2008 )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پی بی 39چاغی سے امیدوار سردار عاطف سنجرانی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر وہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دلائیں گے اور میرٹ پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ مہنگائی سمیت آٹے کا بحران سابقہ حکومت کی کارکردگی کا مظہر ہے آج ہمارے یہاں تاریخ میں پہلی بار عوام صرف بیس کلو آٹے کے تھیلے کیلئے صبح سے شام تک قطار میں کھڑا رہتی ہے ان خیالات کا اظہات انہوں نے کلی رسول بخش کلی خدائے رحیم کلی وزیر خان وغیرہ میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار عاطف سنجرانی نے کہا کہ یہاں سابقہ دور میں میرٹ کو بری طرح پامال کیا گیا جسکی وجہ سے حقدار تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے پریشان پھرتے نظر آرہے ہیں بیروزگاری میں اضافہ ہوا زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اقرباء پروری اور گردہ نوازی اور سابقہ حکومت کی منفی کارکردگی نے مختلف بحرانات کو جنم دیا آٹے کا بحران مہنگائی بیروزگاری بدامنی زراعت کو ملنے والے نقصانات اور عوام کی بد حالی پر اب سابقہ حکومت کی کارکردگی کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ زراعت کو فروغ دینے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں گے چوروں ڈاکوؤں کی سرکوبی کی جائے گی اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔