امریکا، مسلح افراد کی فائرنگ سے8افراد ہلاک ، دو زخمی

منگل 4 مارچ 2008 12:03

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04 مارچ 2008 ) امریکا میں پولیس یونیفار م میں ملبوس مسلح افراد نے فائرنگ کر کے آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق امریکا کے شہر سین پرڈروسولامیں پولیس یونیفارم پہنے اور چہرے پر ماسک لگائے ہوئے چھ مسلح افراد کی فائرنگ سے آٹھ افرادہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد بس ڈرائیور ہیں ۔حکام کے مطابق ملزمان نے پولیس پر حملہ کر کے یونیفار م اور ہتھیار چوری کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :