بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگا لینڈ میں سخت حفاظتی انتظامات میں انتخابات کے لیے پولنگ

بدھ 5 مارچ 2008 11:31

نگالینڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2008ء) بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگا لینڈ میں انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔ ریاست کے تیرہ لاکھ افراد دو سو اٹھارہ امیدواروں کے انتخاب کیلئےاپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

صدارتی نظام کے تحت ہونے والے اب تک کے چوتھے انتخاب میں کانگریس، بی جے پی، این پی ایف سمیت دس سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے انتخابات کے موقع پر ریاست میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :