ہماری کوشش ہے کہ نوازشریف پنڈی سے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں ۔ چوہدری نثار۔۔۔ایوان صدر کے تحفظات کے باعث کابینہ کے حلف میں ایک دو دن کی تاخیر ہوئی ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 29 مارچ 2008 14:32

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29 مارچ 2008 ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نوازشریف ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ وہ پنڈی سے انتخابات میں حصہ لیں ججز کے حوالے سے قرار داد متفقہ ہوگی اور اس ہفتے کے آخر تک ہم کسی نے کسی فیصلے تک پہنچ جائیں گے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اورپارٹی نے دوران پہلے سے مجھے قومی اسمبلی کی زمہ داری سونپی ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئندہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اسکے لیے تین ہمارے تین ہماری سیٹیں خالی ہیں مگر ہماری کوشش ہے کہ وہ پنڈی کی سیٹ سے انتخابات میں حصہ لیں انہوں نے کہاکہ کابینہ کے حوالے سے نوازشریف کا حق ہے کہ وہ اعلانات کریں ضمنی طورپر ہمیں کابینہ کے معرض وجود میں آنے کا انتظار کرنے پڑے گا انہوں نے کہاکہ ہفتہ کی شام5بجے حلف اٹھایا جاناتھا مگر ایوان صدر سے کچھ تحفظات ہیں جس کے باعث یہ تقریب ایک یا دو دن تک ملتوی ہوجائے گی اور اس وقت تک انتظار کرنا پڑے شاہد انہوں نے کسی شادی میں شرکت کرنی ہے انہوں نے کہاکہ ظاہر ہے کہ حکومت سازی کے عمل سے شادی میں شرکت کرنا زیادہ اہم ہے انہوں نے کہاکہ ججز کے حوالے سے متفقہ قرارادا پیش ہوگی کابینہ سازی کے بعد اسی ہفتے ہم ایک متفقہ قرار ادا تک پہنچ جائیگے انہوں نے کہاکہ قرار داد پیش کرنے کے لئے ہمارے پاس ایک مہینہ ہے پہلے ہم نے الفاظ طے کرنے ہیں اس کیلئے کچھ وقت درکار ہے مگر اس ہفتے کے آخر تک مہم کسی نہ کسی فیصلے تک پہنچ جائیں گے ۔