سوات میں بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ، گیارہ زخمی ہوگئے ،گیارہ عسکریت پسنددوروزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے ۔اپ ڈیٹ

منگل 1 اپریل 2008 18:03

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2008ء) سوات میں بم دھماکوں سمیت تشدد کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ نائب ناظم سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔نمائندہ کے مطابق مٹہ کے علاقے شوور میں نامعلوم شرپسندوں نے جرگہ اراکین کی گاڑی کو دھماکے کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو فوری طور پر مٹہ اسپتال پہنچا یا گیا ۔

(جاری ہے)

بعد میں ابتدائی طبی امداد کے زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دوسری جانب سوات کی تحصیل کبل کے علاقے سرسینی میں نامعلوم افراد نے نائب ناظم نصر اللہ کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں نشانہ بنایا ۔جس کے نتیجے میں نائب ناظم سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔ا دھر سیدوشریف میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گیارہ عسکریت پسندوں کو دوروزہ جسمانی ریمانڈپر مینگورہ پولیس کے حوالے کردیا