سندھ کی اکیس رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، پیپلزپارٹی کے بیس اور اے این پی کا ایک رکن شامل ،مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزمان نے وزیربننے سے معذرت کرلی

جمعہ 11 اپریل 2008 22:08

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11اپریل 2008 ) سندھ کی اکیس رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے جس میں پیپلزپارٹی کے بیس اور ایک اے این پی کا رکن شامل ہے۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سندھ کی اکیس رکنی کابینہ سے حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گور نر ہاؤس کراچی میں‌منعقد ہوئی۔کابینہ میں چار خواتین اور دو اقلیتی ارکان بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کےسندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرپیرمظہرالحق کوسینئروزیربنائے جانے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ مخدوم جمیل الزمان نے وزیربننے کی پیش کش مستردکرتے ہوئے کابینہ میں شمولیت اختیارکرنے سے معذرت کرلی ہے۔سندھ کی اکیس رکنی کابینہ میں پیر مظہر الحق ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سید مراد علی شاہ، آغا سراج درانی، منظور وسان، ایاز سومرو، جام سیف اللہ دھاریجو، شازیہ عطا مری، سسی پلیجو، میر نادر مگسی، مکیش چاؤلہ، جام مہتاب ڈہر، توقیر فاطمہ بھٹو، ساجد جوکھیو، علی نواز شاہ، اختر جدون، جلیل میمن، عبدالحق بھرٹ، بیگم نرگس این ڈی خان ، دیا رام اور امیر نواب شامل ہیں۔