امریکا کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر حسین حقانی واشنگٹن روانہ

پیر 26 مئی 2008 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی۔2008ء) امریکا کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر حسین حقانی واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں، حسین حقانی چھ جون کو اپنی اسناد سفارت امریکا کے صدر جارج بش کو پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حسین حقانی بے نظیر بھٹو کے قتل سے متعلق تحقیقات کے لئے پاکستان کی درخواست بھی اقوام متحدہ میں پیش کریں گے ۔