امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر حسین حقانی کی امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیز ا رائس سے ملاقات ۔دونوں ملکوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

بدھ 4 جون 2008 12:06

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جون۔2008ء) امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر حسین حقانی نے امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس سے ملاقات کی ہے ،امریکی محکمہ خارجہ میں ہو نے والی یہ ملاقات تیس منٹ تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

جس میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور تعلقات مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر پاکستانی نامزد سفیر حسین حقانی نے پاک امریکہ تعلقات کومزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا،حسین حقانی چھ جون کو صدر بش سے ملاقات کریں گئے اور اپنی اسناد سفارت پیش کریں گے ۔ اس سے پہلے وہ امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے اور سینٹ کام کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹرئیس سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔