صدر مشرف اٹھاون ٹو بی کا استعمال کرسکتے ہیں نہ ہی وزیر اعظم حکومت بر طرف کروا سکتے ہیں۔ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی لاہور میں کھلی کچہری کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

پیر 14 جولائی 2008 14:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی۔2008ء) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ صدر مشرف اٹھاون ٹو بی کا استعمال کرسکتے ہیں نہ ہی وزیر اعظم حکومت بر طرف کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر ہاوٴس میں کھلی کچہری کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑرہے ہیں اوراپوزیشن انتخابی سیاست کے بجائے خدمت کی سیاست کرے ۔سلمان تاثیر نے کہاکہ ان کے گورنر بننے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ، اور کھلی کچہری کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔