پاکستان اور امریکہ کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کی ضرورت ہے ، شاہ محمود قریشی کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں بات چیت

ہفتہ 19 جولائی 2008 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2008ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع البنیاد اور طویل مدتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ میں امریکی نائب وزیر خارجہ رابن جیفری سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایسے تعلقات ہونے چاہیں جو دہشتگردی کے خلاف جنگ اور باہمی تعاون سے لے کر عوامی رابطوں تک محیط ہوں۔ امریکی نائب وزیرخارجہ نے امریکہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اور دوطرفہ تجارت و اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کیلئے امریکی حمایت پر روشنی ڈالی۔امریکی نائب وزیر خارجہ ریوبن جیفری دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔