دریائے چترال میں اونچے درجے کاسلاب  کنارے بسنے والے آبادی کی زندگیاں خطرے سے دو چار

ہفتہ 9 اگست 2008 17:40

چترال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09 اگست2008 )وادی چترال میں شدید گرمی کے باعث دریائے چترال میں اونچے درجے کا سلاب ہے۔ جس کے باعث دریا کے کنارے بسنے والے آبادی کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں۔

(جاری ہے)

چترال شہر سے تقریبا130کلو میٹر دور تحصیل مستوج کے گاؤں چنار میں دریائے چترال نے زمین کی کٹائی کرکے گاؤں کونسیت نابود کردیاہے اب تک16گھر سلاب بردہوچکے ہیں جبکہ مزید نقصانات جاری ہیں بعض لوگوں نے اپنے گھروں کو گراکر عمارتی لکڑیوں کو محفوظ کرنا شروع کردیاہے۔مذکورہ گاؤں کے متاثریں محفوظ مقامات میں کھلی جگہوں پر پناہ لئے ہوئے ہیں جہاں انہیں خوراک اور رہائش کے سلسلے میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔