مہنگائی نے مزدور اور غیر مزدور کی تفریق ختم کر دی :خرم نواز گنڈاپور
بیڈگورننس سے ناکام ریاست کا تاثر ابھرا، آئین کی بالادستی سے حقوق کا تحفظ ہوگا
منگل 30 اپریل 2024 21:18
(جاری ہے)
لوگوں کے پاس کھانے کے پیسے نہیں مگر انہیں بل دینے پڑتے ہیں۔ پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جہاں انسانوں کے لئے جسم اور سانس کا رشتہ برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ وسائل کی آج بھی کمی نہیں مگر بدانتظامی، بدنیتی اور بدلحاظی سے برکت ختم ہو گئی ہے۔ حکومت قائم تو ہوتی ہے مگر اس کا عملاً کوئی وجود نہیں ہوتا۔ حکومتوں کے فیصلے چھابڑی فروش بھی نہیں مانتا۔ بیڈگورننس سے ناکام ریاست کا تصور ابھررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہی وہ واحد دستاویز ہے جس پر عملدرآمد کر کے مزدوروں سمیت ہر طبقہ فکر اور عمر کے افراد کے حقوق کا تحفظ ممکن ہے۔ پاکستان میں وہ مزدور جنہیں سوشل سکیورٹی کا تحفظ حاصل ہے وہ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہیں۔ قوانین تو موجود ہیں مگر اُن پر عملدرآمد کرنے والا کوئی ادارہ موجود نہیں ہے۔ اگر کوئی مزدور اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر آواز بلند کرتا ہے تو طاقتور فیکٹری مالک اُسے نوکری سے نکال دیتا ہے ۔ استحصالی رویے کو آئین و قانون کی بالادستی سے ہی بدلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دیا ہے اور براہ راست ہاتھوں سے کمائے جانے والے رزق کو رزق حلال کی بہترین شکل قرار دیا گیا ہے۔ اللہ کے نبی ﷺ نے حکم دیا ہے کہ مزدور کو پسینہ خشک ہونے سے پہلے اُس کی اجرت ادا کر دی جائے مگر یہاں تو خون خشک کر کے بھی معاوضہ نہیں دیا جاتا۔مزید قومی خبریں
-
لاپتہ افرادکمیشن کی رپورٹ تیار‘ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی،دانیال چوہدری
-
عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا اندیشہ،وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پرائیویٹ سیکٹر ہائیڈرو پاورپراجیکٹس کیلئے واٹر چارجزمیں اضافے کی تجویز مسترد کر دی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی’’ اپنی چھت …اپنا گھر‘‘پراجیکٹ کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا میئو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیک سرجری کا دورہ
-
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر منحصر ہے، وزیراعظم
-
اگروفاقی حکومت ہماری ہوتی تو300 یونٹ بجلی مفت مہیا کرتے، ناصرشاہ
-
ایک کلو وزن کم کر کے ایک ملی میٹر بلڈ پریشرکم کیا جاسکتا ہے ،ماہرین امراض قلب
-
جیکب آباد میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا
-
جیکب آبادمیں غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی اور نوجوان قتل کردیا
-
کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کے باوجود بلا جواز لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے 14 رکنی پولش وفد کی ملاقات
-
صوبائی وزراء عاشق حسین کرمانی ،عظمیٰ بخاری کی امریکی کلیٹن ایگری۔مارکیٹنگ کمپنی کے صدر ٹونی کلیٹن سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.