تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری

سابق وفاقی حکومت کے مشیر نے قانونی کارروائی کی کاپی لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو بھجوا دی

منگل 30 اپریل 2024 21:43

تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) گزشتہ سال نومبر میں تیزاب پھینکنے کے الزام کے حوالے سے سابق وفاقی حکومت کے مشیر شہزاد اکبر نے حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر لی۔شہزاد اکبر نے قانونی کارروائی کی کاپی لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو بھجوا دی۔شہزاد اکبر نے دعویٰ کیا کہ تیزاب حملے کے پیچھے حکومت پاکستان کا ہاتھ تھا۔

(جاری ہے)

مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔شہزاد اکبر پر گزشتہ سال 26 نومبر کو ان کے گھر کیدروازے پر تیزاب پھینکا گیا تھا۔شہزاد اکبر کے مطابق چشمہ پہننے کے سبب ان کی آنکھ بچی ورنہ بینائی ضائع ہو جاتی۔شہزاد اکبر کے مطابق واقعہ بچے کے سامنے پیش آیا جس سے وہ خوفزدہ اور نفسیاتی طور پر زخمی ہے۔شہزاد اکبر کے مطابق اکتوبر 2023ء میں پاکستان ہائی کمیشن ان کے گھر کا پتہ جاننے کی کوشش کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :