وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شہباز شریف نے میانوالی کے گاوٴں چک میرث کا دورہ کیا۔اسکول وین حادثے میں جا ں بحق بچوں کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا

اتوار 7 ستمبر 2008 16:04

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7ستمبر۔2008ء) وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شہباز شریف نے میانوالی کے گاوٴں چک میرث کا دورہ کیا۔میا ں شہباز شریف نے اسکول وین کے حادثے میں جا ں بحق ہو نے والے بچوں کے والدین سے تعزیت کیا اور ورثاء کو تین تین لاکھ روپے دئے ۔ انھو ں نے حادثہ پیش آنے والی نہر کا پَل چوڑا کرنے اورگاوٴں میں گرلز ہائی سکول قائم کر نے کا بھی اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

ادھر آج میانوالی کے علاقے واں بچھراں میں وین حادثے میں جاں بحق ہونے والے پانچ بچوں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کی گئی جبکہ حادثے میں جاں بحق ڈرائیور اور تیرہ بچوں کی تدفین کل کر دی گئی تھی۔ اسکول وین گزشتہ روز بارش کے دوران موڑ کاٹتے ہو ئے پھسلن کی وجہ سے نہر میں گر گئی تھی ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چھ بچے بھی شامل تھے ۔امدادی کارکنوں نے دو بچوں کو نہر سے زندہ نکال لیا تھا۔