پیپلز پارٹی کے حکومت سے علیحدہ ہونیکی صورت میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا‘سلمان تا ثیر

ہفتہ 20 ستمبر 2008 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2008ء) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکومت سے علیحدہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔ مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اپنی حکومت قائم رکھنے کیلئے 186ارکان کی ضرورت ہے جبکہ ان کے پاس صرف 171ارکان ہیں۔ وہ گزشتہ روز ایک ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

گو رنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں مسلم لیگ ق کا فاروڈ بلاک بناکر اس جماعت پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جبکہ یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی شدید مخالف ہیں میں نے کبھی بھی پنجاب حکومت کے معاملات میں رکاوٹ نہیں ڈالی، وزیر اعلیٰ کے ہر آئینی مشورے پر عمل کروں گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ پنجاب میں پنجابی کلچر‘ تعلیم اور زراعت کے فروغ کے لئے کام کرتے رہیں گے۔