چینی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں نمایاں کردار اداکررہی ہیں ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

پیر 6 اکتوبر 2008 23:40

ئاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2008ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پیر کودفتر خارجہ میں چینی کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقات کی جو پاکستان مختلف کاروباری اورترقیاتی منصوبوں سے منسلک ہیں ۔ملاقات کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے ،مختلف منصوبوں اورصدر آصف علی زرداری کے آئندہ دورہ چین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیرخارجہ نے اقتصادی سفارتی اقدامات کے آغاز کااعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ چینی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں نمایاں کردار اداکررہی ہیں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اورسفارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ صدر مملکت کے آئندہ دورہ چین کے دوران چینی کمینیوں اوراقتصادی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی جائیں گی ۔وزیرخارجہ نے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے سربراہان کوحکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :