پولیو سے متاثرہ ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2008 14:27

کراچی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11 اکتوبر2008 ) پاکستان میں پولیو دوبارہ وبائی مرض کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ پولیو سے متاثرہ ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 1995 میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہوگیا ہے پھر آہستہ آہستہ دوبارہ پولیو کے کیس منظر عام پر آنے لگے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقہ اس مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

یہاں کسی بھی وقت یہ وبائی مرض کی طرح پھوٹ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نائیجیریا اور بھارت کے بعد پاکستان تیسرا ملک ہے جہاں پولیو کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔نائیجیریا میں اب تک 508، بھارت میں 348 اور پاکستان میں اب تک65 کیسز رپورٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ افغانستان میں اب تک پولیو کے چودہ مریض منظر عام پر آئے ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ صورت حال پر گہری نگاہ ہے۔ ہر سال پولیو سے بچاوٴ کی مہم زور شور سے چلائی جاتی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ پولیو کے مریضوں کی تعداد جو گزشتہ برس اکیس تھی اب65 تک پہنچ گئی ہے۔ اس بیماری کے خاتمے کے بارے میں سرکاری اعلانات اب تک محض دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :