پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کے مطابق پالیسیاں تشکیل د یں گے ، شاہ محمود قریشی۔۔۔پانی کے مسئلے پر بھارت سے مذاکرات جاری ہیں ، مثبت نتائج کی امید ہے ، صحافیوں سے بات چیت

اتوار 19 اکتوبر 2008 11:29

پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کے مطابق پالیسیاں تشکیل د یں گے ، شاہ محمود ..
ملتان(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19 اکتوبر2008 ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کے مطابق پالیسیاں تشکیل د یں گے پانی کے مسئلے پر بھارت سے مذاکرات جاری ہیں جس میں مثبت نتائج کی امید ہے یا ملتان ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کیلئے جماعت علی شاہ کی سربراہی میں وفد بھارت جاچکا ہے پانی کے مسئلے پر بھارت سے مذاکرات جاری ہیں جس میں مثبت نتائج کی امید ہے۔

(جاری ہے)

جب میں نے وزارت کا قلمبندان سنبھالاتو وزارت خارجہ میں ایک نئی تبدیلی لایاایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قرشی نے کہاکہ پا رلیمنٹ اور عوام کی خواہشات کے مطابق پالیسیاں تشکیل د یں گے ۔