پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری پر توجہ دینی ہوگی،عالمی بینک

اتوار 26 اکتوبر 2008 11:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2008ء) عالمی بینک نے کہا ہے کہ نئی امریکی حکومت کو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے ساتھ ترقی کی طویل مدت شراکت داری پر توجہ دینی ہوگی۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کو اپنے انٹرویو میں ورلڈ بینک کے صدر رابرٹ زولیک نے کہا کہ، امریکی صدارتی امیدوار جان مکین اور بارک اوباما دونوں ہی خطے میں درپیش خطرات سے آگاہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں موجودہ صورتحال میں کامیابی کے لئے فوجی کارروائی کے علاوہ بھی اقدامات کرنا ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :