امن و محبت کیلئے پنجابی ثقافت کے فروغ کی ضرورت ہے ،گورنر پنجاب

پیر 27 اکتوبر 2008 10:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 27اکتوبر 2008 ء) گورنرپنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن ،محبت اور دیگر اعلی انسانی قدروں کو اجاگر کرنے کیلئے پنجابی تقافت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد کئے گئے ثقافتی میلے پنجاب رنگ کے شرکاء سے خطاب میں کہی۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے صوفی بزرگوں ، دانشوروں اور فنکاروں نے ہمیشہ امن اور محبت کاپیغام دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالے لوگ ہیں اورکوئی انتہا پسند گروہ ہمارے دلوں سے محبت کا یہ جذبہ ختم نہیں کر سکتا۔ گورنر سلمان تاثیر نے اس موقعے پر اعلان کیا کہ اس سال دسمبر میں پنجابی مشاعرے کا اہتمام گورنر ہاؤس لاہور میں کیا جائے گا۔ ثقافتی میلے میں ملک کے معروف فنکاروں نے عارفانہ کلام اور لوک گیت پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :