دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے منصوبوں کیلئے وافر فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت،سینٹ کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی نے بنیادی مراکز صحت کے اچانک دوروں کیلئے سب کمیٹی قائم کردی
منگل 16 دسمبر 2008 14:09
(جاری ہے)
کمیٹی کے ارکان نے اس رائے کا اظہار کیا کہ قومی وسائل سماجی خدمات کیلئے استعمال ہونے چاہئیں لیکن بدانتظامی اور غفلت کے باعث ان منصوبوں کی کارکردگی بہتر نہیں ۔
کمیٹی نے دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور امید ہے کہ منصوبے سے ضلعی تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر مراکز صحت کی کارکردگی بہتر ہو گی ۔اجلاس میں سینیٹر عبدالغفار قریشی کی سربراہی میں ایک سب کمیٹی بھی قائم کی گئی جس کے ارکان میں سینیٹر ریحانہ یحیٰ بلوچ ، فوزیہ فخر الزمان ، عبدالرازق اور کامران مرتضی شامل ہوں گے ۔سب کمیٹی مراکز صحت کا اچانک دورہ کرے گی اور بنیادی صحت کی سہولیات کے معیار کا جائزہ لے گی ۔اجلاس میں شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ جگر کی منتقلی کی سہولت کی فراہمی کے اقدامات تیز کرے تاکہ جگر بے کار ہونے والے مریضوں کا علاج کیا جاسکے۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کو تربیت دی جائے تاکہ مقامی سطح پر جگر کی منتقلی کی سہولت فراہم ہو سکے۔کمیٹی کو سی ڈی اے کی طرف سے پارلیمنٹ بلڈنگ میں ایئرکنڈیشننگ ، سی سی ٹی وی سسٹم ، فائرالارم سسٹم بہتر بنانے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ کمیٹی نے اس منصوبے کی لاگت میں اضافے پر شدید تشویش کااظہار کیا اور سی ڈی اے کے چیئرمین سے استفسار کیا کہ منصوبے کا پی سی ون تبدیل کیوں کیا گیا؟ اور اس کی لاگت دو کروڑ 94لاکھ گیارہ ہزار سے بڑھا کر پانچ کروڑ 98لاکھ 90ہزار کیوں کی گئی؟ کمیٹی نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں کے انجینئرنگ ڈیزائنوں کی تفصیلات پیش کی جائیں۔کمپنی کو پیپلزپرائمری ہیلتھ پروگرام کے بارے میں ڈائریکٹر فاروق ہارون نے بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایاکہ اس وقت پنجاب کے 13 ، سندھ کے سترہ ، سرحد کے چودہ اور بلوچستان کے تیس اضلاع میں بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کے تحت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔عوام کو اس میں شریک کیا جارہا ہے تاکہ ہیپاٹائٹس بی سی اور دیگر بیماریوں پر قابو پایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ فنڈز کی فراہمی میں سست روی کے باعث مسائل کا سامنا ہے۔کمیٹی نے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔ اجلاس میں ارکان سینٹ عبدالرازق خان ،محمد عباس کمیلی ، انجینئررشید احمد خان ، بیگم ریحانہ یحییٰ بلوچ ، بیگم فوزیہ فخر الزمان ، کامران مرتضی ، کابینہ ڈویژن کے نگران وزیر ڈاکٹر بابر اعوان اور سینیٹرحاجی محمد عدیل نے خصوصی دعوت پر شرکت کی ۔قائم مقام سیکرٹری کابینہ ڈویژن عطاء محمد راجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلی حکام شریک ہوئے ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.