بھارتی کوششوں نے سری لنکا کو دورہٴ پاکستان مختصر کرنے پر مجبور کیا

جمعرات 1 جنوری 2009 17:46

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01جنوری2009) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی ”بیک ڈور کرکٹ ڈپلومیسی“ کے باعث کرکٹ سری لنکا نے پاکستان کا دورہ مختصر کردیا ہے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے تسلیم کیا ہے کہ سری لنکا کو دورے کا نیا پروگرام منظوری کے لئے بھیج دیا گیا ہے جس کے تحت سیریز کاآغاز 15 فروری سے ہوگا اس دوران سری لنکا کی ٹیم دو ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹوئنٹی20 میچ کھیلے گی۔

کرکٹ سری لنکا اگلے دو تین دن میں پروگرام کو منظور کر کے پی سی بی کو بھیجے گی تاہم مصدقہ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ ایسے وقت اس دورے کے انعقاد سے خوش نہیں ہے جب اس نے پاکستان کے دورے سے انکارکردیا ہے۔ بھارتی بورڈ، سری لنکا اور بنگلہ دیشی بورڈز پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سلیم الطاف نے کہاکہ میری بنگلہ دیشی بورڈ کے حکام سے بات چیت ہوئی ہے وہ پاکستان اور سری لنکا کی سیریز کے لئے اپنی سیریز کو پہلے یا بعد میں کرانے کے لئے تیار ہیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق یکم فروری سے30 فروری تک بنگلہ دیش میں مختلف ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہوں گے اس دوران زمبابوے کی ٹیم تین ون ڈے کھیلنے بنگلہ دیش آئے گی۔ پاکستانی ٹیم کو 3 مارچ سے بنگلہ دیش میں3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنا ہیں اس لئے امکان ہے کہ پاکستانی ٹیم3 کے بجائے12 سے15 مارچ تک بنگلہ دیش کا دورہ کرے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ایک سے زیادہ افسران کرکٹ سری لنکا سے بات چیت کر رہے ہیں اس لئے معاملات طوالت اختیار کر رہے ہیں چونکہ سیریز میں وقت کم رہ گیا ہے۔

میچوں کی تعداد بھی طے نہیں ہے اس لئے پی سی بی کو اسپانسر شپ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پی سی بی نے اسپانسر شپ کے لئے جن اداروں سے رابطہ کیا تھا وہ زیادہ پیسے دینے کو تیار نہیں ہیں، اب سیریز کے میچ کم ہونے کی وجہ سے اسپانسرز بھی سوچ میں پڑ گئے ہیں۔ ملک کی ابتر معاشی صورتحال اسپانسرز کو زیادہ رقم لگانے سے روک رہی ہے۔ پی سی بی کو ٹائٹل اسپانسر شپ اور دیگر اسپانسر شپ معاہدوں سے5 ملین ڈالرز تک کی آمدنی متوقع ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی رضامندی کے باوجود سری لنکا نے تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے کی تجویز مسترد کردی

متعلقہ عنوان :