وفاقی وزیرمواصلات اور کورین سفیر کی ملاقات،انویسٹمنٹ کی دعوت

جمعہ 2 جنوری 2009 11:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء)وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر ارباب عالمگیر خان نے جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں .اسلام آباد میں جنوبی کوریا کے سفیر شن لین سے ملاقات میں انھوں نے لواری ٹنل کی تعمیر میں کورین کمپنی سامبو کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی انتہائی ماہرانہ انداز میں ٹنل کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کورین سفیر نے کہا کہ کورین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں اور وہ اس سلسلہ میں جلد پیش رفت کریں گے۔